Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
پاکستان مسلم لیگ ن . مریم نواز شریف . میاں محمد نواز شریف

نواز شریف کو چور کہنے والے خود چوروں کے سردار نکلے،مریم صفدر

On February 16, 2021 by admin

آزادی ڈیسک
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ جب حکومتی امیدوار ووٹ مانگنے آئے تو انہیں بجلی کا بل تھما دو لیکن جب لوگ سلیکٹرز کو برا بھلا کہتے ہیں تو برا لگتا کیونکہ ادارہ تو آخر ہمارا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی اور جماعت نے وزیرآباد کی خدمت نہیں کی

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی اور عمران خان کا نمائندہ ووٹ مانگنے آئے تو اس کو چائے پانی پلا کر پوچھنا کہ آپ بڑی مہربانی ایک کروڑ نوکریاں بھی ہمیں ملیں، چینی، روٹی، تیل اور دوائیاں بھی سستی ہوگئی ہیں اور آپ سارے نعرے آپ پورے کرچکے ہیں تو اب کیا نیا نعرہ لائے ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہم مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے ماننے والے ہم اپنے مخالف کی بھی عزت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا امیدوار جب وہ ووٹ مانگے تو ان کو بجلی اور گیس کا بل دکھانا کہ یہ لو ووٹ، پیٹرول اورڈیزل کی قیمت کی پرچیاں دکھانے کہ یہ لو ووٹ ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مریم پاکستان کی بھی بیٹی ہے، مریم جب سندھ جاتی ہے تو سندھیوں، خیبرپختونخوا جاتی ہے تو وہاں کے لوگوں اور جب بلوچستان جاتی ہے تو جن ہزارہ افراد کے گلے کاٹے گئے ان کے لواحقین کو گلے لگاتی ہے کیونکہ مریم پاکستان کی بیٹی ہوں

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب صرف لاوارث نہیں ہوا بلکہ یتیم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کسان، دہاڑی دار، ریڑھی والا، مزدور، دکان دار، تاجر، کاروباری طبقہ اور ہر شعبے کے افراد مجبور ہیں، عوام کے پاس بجلی، گیس کے بل دینے، آٹا، چینی خریدنے اور دوائی لینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج میڈیا، پولیس اور سرکاری ملازمین سب دربدر ہیں اور سارا پاکستان رو رہا ہے لیکن عوام سے بھی زیادہ مشکل سلیکٹر کو درپیش ہے کیونکہ مہنگائی ہوتی ہے تو عوام کہتے ہیں تمہیں 22 کروڑ عوام میں یہی ملا تھا۔

‘سلیکٹرز آئندہ پاکستان کے ساتھ ایسا کام نہ کرو’
انہوں نے کہا کہ جب سلیکٹرز کو لوگ برا بھلا کہتے ہیں تو مجھے برا لگتا ہے کیونکہ ادارہ تو آخر ہمارا ہی ہے، ٹھیک ہے 22 کروڑ عوام کو مشکل میں ڈال دیا اور ملک رل گیا لیکن پاکستان کے ساتھ آئندہ ایسا کام نہیں کرو اور آئین نے جو کام آپ کو دیا ہے وہ کرو اور لوگوں کے کاموں میں مداخلت نہ کرنا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک رل گیا ہے لیکن نواز شریف آئے گا اور سب ٹھیک ہوجائے گا۔

حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ عمران خان ایسے ہی جیسے چور مچائے شور، کھائے جاؤ اور شور مچائے جاؤ، عمران خان اور اس کی حکومت آٹا چور، 225 ارب کا آٹا چوری کرکے عمران خان کھا گیا، وچوں وچوں کھائی جاؤ، اوتوں رولا پائی جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اس لیے مہنگی مل رہی ہے کیونکہ عمران خان کے خرچے اٹھانے والوں نے جان بوجھ کر مہنگی ایل این جی منگوائی اور ایل این جی پر 122 ارب کا ڈاکا ڈالا، 500 ارب کی دوائیاں چوری کردی، 15 ہزار ارب کا قرضہ لے لیا اور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، 125 ارب کی میٹرو بنائی، وہ میڑو نہیں بلکہ کھڈے ہیں، 5، 6 سال لگا کر آج وہ ایسی بس ہے کہ عوام کا بس نہیں چلتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نائب صدر نے کہا کہ حکومت نے 15 ہزار ارب کے تاریخی قرضے لیے لیکن ایک ٹوٹی پھوٹی میٹرو کے علاوہ کچھ نہیں بنایا، یہ نواز شریف اور اپوزیشن پر چور کا الزام دیتا تھا آج خدا نے سب ان کے سامنے لایا اور خود چوروں کا سردار ہے۔

واضح رہے کہ وزیرآباد سمیت دیگر حلقوں میں ضمنی انتخابات 19 فروری کو شیڈول ہیں ۔

Tags: عمران خان, قومی منظرنامہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress