Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
Uncategorized

پاکستان نے کورونا ویکسین کی ساڑھے 3 کروڑ خوراکیں حاصل کرلیں

On April 25, 2021 by admin

آزادی ڈیسک

پاکستان نے کورونا وبا کی سنگین ہوتی صورتحال کے پیش نظر ساڑھے 3 کروڑ ویکسین خرید لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی یہ خوراکیں تین چینی کمپنیوں سے حاصل کی ہیں

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کین سائنو کی سنگل ڈوز 2 کروڑ خوراکیں خریدی ہیں۔جبکہ سائنو فام سے ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے ویکسین کی 8 کھیپیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 


کورونا کی بگڑتی صورتحال ،شہروں میں فوج تعینات

کوروناکی بگڑتی صورتحال 17 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل


واضح رہے کہ گزشتہ روز چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، چین سے اب تک کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پہنچ چکی ہیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

قبل ازیں چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دے چکا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے زیادہ تر شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر عوام پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا ‏کیسزکی شرح 18فیصد سے تجاوز کرنے پر حکومت سے 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پنجاب میں فی الفور 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدار پروفیسر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ حکومت فی الفور پنجاب میں 15 دن ‏کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کرے، حکومت وقت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی ‏مرتکب ہوئی ہے۔ ‏

پروفیسر شاہد ملک نے کہا کہ جس رفتار سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اُس سے ‏تقریباً 75سالوں میں ہم اپنی عوام کو ویکسی نیشن دے سکیں گے۔

Tags: قومی منظرنامہ

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress