Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
اناطولیہ . پی ٹی وی

ڈرامہ ارطغرل نے ایک سال میں 10 کروڑ ناظرین کا نیا ریکارڈ بنالیا

On April 25, 2021 by admin

آزادی ڈیسک


عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامے دریلیش ارطغرل نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ۔ایک سال قبل اردو میں نشر ہونے والے ڈرامے کی پہلی قسط کو یوٹیوب پراب تک 10 کروڑ ناظرین دیکھ چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے ایک سال قبل عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ ارطغرل کو اردو ڈبنگ کیساتھ ناظرین کیلئے پیش کرنا شروع کیا تھا ۔

ایک سال قبل یوٹیوب پر نشر کی جانیوالی پہلی قسط کو اب تک 10 کروڑ سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں ،جبکہ یوٹیوب پر اس پر ایک لاکھ سے زائد تبصرے کئے گئے ،جن میں زیادہ تر دوسروں کو یہ ڈرامہ دیکھنے کی ترغیب دی گئی ہے


ارطغرل رزم و بزم کا نیا عنوان کیسے بنا ؟

”ارطغرل بے“کا پاکستانی کمپنی سے معاہدہ ختم


واضح رہے کہ یوٹیوب پر پی ٹی وی کے ارطغرل چینل کے سبسکرائیبرز کی تعداد 1 کروڑ 30 لاکھ ہوچکی ہے ،جبکہ گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فلم ٹی وی کے درجہ میں سال 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کئے جانیوالے ڈراموں میں ارطغرل سرفہرست رہا

دریلیش ارطغرل جسے ترک گیم آف تھرون بھی قرار دیا جاتا ہے کی کہانی سلطنت عثمانیہ کے قیام کے ابتدائی حالات و واقعات پر مبنی ایک تاریخی ڈرامہ سیریل ہے جسے 13ویں صدی کے اناطولیہ کے خطے کے حالات و واقعات کے پس منظر میں فلمایا گیا

جس میں سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان کے والد ارطغرل غازی کی جدوجہد کو موضوع بنایا گیا

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل جیو نے پاکستان میں ڈرامہ ارطغرل کے تسلسل یعنی ان کے بیٹے عثمان کی جدوجہد پر مبنی ڈرامہ کورلش عثمان کی اردو ڈبنگ شروع کی ہے جس نے بڑی تعداد میں صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے

 

Tags: ڈرامہ سیریل ارطغرل, سلطنت عثمانیہ, فن و ثقافت, کورلوش عثمان

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress