سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کارروائیاں کی، باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3خوارج جہنم واصل ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
Security forces kill 13 Khawarij in two separate operations in Khyber Pakhtunkhwa