Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
بلاول بھٹو زرداری . پاکستان پیپلز پارٹی . پاکستان مسلم لیگ ن . پی ڈی ایم . مریم نواز شریف . مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم یلغار کیلیے پھر تیار

On March 8, 2021 by admin

آزادی ڈیسک
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ کو ملک کے مختلف شہروں سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔


یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کےلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوارنامزد

وزیر اعظم عمران خان کا اپوزیشن پر دوبارہ ووٹ خریدنے کا الزام

اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس کے باٸیکاٹ کا اعلان کردیا


پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ کی تاریخ اور لائحہ عمل کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے حکومت مخالف قافلے 26 مارچ سے نکلنا شروع ہوں گے جو 30 مارچ تک اپنی منزل یعنی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں قیام اور دیگر معاملات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک اور سربراہی اجلاس 15 مارچ کو ہونا ہے جس میں مزید تفصیلات واضح ہو جائیں گی۔

مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ آج ہونے والے اجلاس میں سب کی جانب سے لانگ مارچ کے آغاز کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ’قوم سے اپیل‘ کی کہ ’وہ اس حکومت کے خاتمے کے لیے کردارا ادا کرے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں استعفوں کا آپشن موجود ہے اور استعفے تمام جماعتوں کے سربراہان کو مل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کو ہی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کو شکست دینے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

Tags: پاکستان تحریک انصاف, چیئرمین سینیٹ, سید یوسف رضا گیلانی, قومی منظرنامہ, لانگ مارچ

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress