Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
ایبٹ آباد . ایبٹ آباد پولیس . میڈیکل لیبارٹریز

پولیس ملازمین کو رعایتی طبی سہولتوں‌کی فراہمی کا معاہدہ

On February 25, 2021 by admin

آزادی نیوز
ایبٹ آباد پولیس کا پولیس ملازمین کو سستی پرائیویٹ طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے 09مختلف میڈیکل سٹورز، پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل لیب سے معائدے، ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی اور ایس پی انوسٹگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے اداروں کے منتظمین کے ہمراہ مختلف معائدوں پر دستخط کیے نجی طبی اداروں سے معائدوں کا مقصد پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کو پرائیویٹ سستی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

ڈی پی او آفس ایبٹ آباد منعقدہ تقریب میں‌ ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، حراء اجنرل ہسپتال، جناح ہسپتال، شاہین کیمسٹ، اعظم میڈیکل سنٹر، ادریس کیمسٹ، ڈی ویسٹرن فارمیسی، ہیلتھ وے لیبارٹری، آغا خان لیبارٹری اور ایبٹ لیب کے نمائیندگان نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد اور متعلقہ میڈیکل سٹورز، ہسپتال اور لیبارٹری کے نمائیندگان نے معائدوں پر دستخط کیے معائدوں کے مطابق، حراء جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال میں پولیس ملازمین ان کے والدین اور بچوں کو علاج معالجے میں خصوصی رعایت دی جائے گی جبکہ اعظم میڈیکل سٹور، شاہین کیمسٹ، ادریس کیمسٹ اور ڈی ویسٹرن فارمیسی ادویات کی خریداری پر پولیس ملازمین ان کے والدین اوربیوی بچوں کو خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ وے لیبارٹری، آغاخان لیبارٹری اور ایبٹ آباد لیب میں مختلف ٹیسٹ کی سہولت حاصل کرنے والے پولیس ملازمین اور ان کی فیملی کو معائدے کے مطابق خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی تمام نجی طبی اداروں میں رعایت حاصل کرنے کے لیے پولیس ملازمین اپنا سروس کارڈ اور شناختی کارڈدکھا کر سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس ہے سپائی سے لے کر انسپکٹر جنرل تک نے عوام کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں کمیونٹی کی طرف اپنے محافظوں کے لیے ایسے فلاحی اقدامات کی وجہ سے جوانوں کا مورال بلند ہو گا اور وہ ذہنی طور پرسکون محسوس کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور فرائض کی انجام دہی میں پہلے سے زیادہ اپنی توجہ مرکوز کرینگے جس سے ضلع میں امن امان کاقیام اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ممکن ہو گا۔

Tags: خیبرپختونخواہ پولیس, ڈی آئی جی ہزارہ, ڈی پی او ایبٹ آباد, گرد ونواح

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress