نیوز ڈیسک
سری لنکا میںروحانی پیشوا نے بدروح کو بھگانے کےلئے تشدد کر کے کمسن بچی کوجان سے مار دیا .سری لنکا کے دارلحکومت کولمبوسے 40 کلومیٹر دوری پر واقع ڈیلوگوڈے نامی ایک قصبے میںرونما ہونے والے اس واقعہ میںپولیس نے بچی کی ماںاور خاتون روحانی پیشو ا کو گرفتار کرکے عدالت میںپیش کیا جہاں ان پر الزامات عائد ہوئے .اور انہیں12 مارچ تک تحویل میںرکھنے کا حکم دیا گیا .
مسجد میں جنات کی موجودگی سے نمازی خوفزدہ، مدد طلب
مقامی پولیس کے ایک اعلیٰافسر اجیت ورہنہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والی بچی کی ماںکو شک تھا کہ اس کی بیٹی پر جنات یا بدروحوں کا سایہ ہے ،جس کے علاج کےلئے وہ اسے ایک روحانی پیشوا کے پاس لیکر گئی تھی ،جہاںاس روحانی معالج نے پہلے اس بچی کے جسم پر تیل لگایا اور پھر اسے بید کی چھڑی سے مارنا شروع کردیا ،جس کے نتیجے میںبچی تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے بے ہوش ہوگئی اور بعدازاں ہسپتال میںعلاج کے دوران دم توڑ گئی
پولیس کے مطابق وہ اس معالجہ کے خلاف مزید بھی تحقیقات کررہے ہیں ،پولیس نے شہریوں کومتنبہ کیا کہ وہ علاج معالجہ کیلئے ایسے لوگوںسے ہر ممکن اجتناب برتیں.