ترکی کی بڑھتی ہوئی بحری طاقت سے اسرائیل خوفزدہ کیوں ؟
On April 17, 2021 by adminآزادی ڈیسک اسرائیل کی ایک یونیورسٹی نے حالیہ سالوں کے دوران ترکی کی بڑھتی ہوئی بحری طاقت کو اسرائیل کیلئے خطرہ قرار دیا حیفہ یونیورسٹی کی جانب سے اسرائیل سنٹر فار میری ٹائم پالیسی اینڈ ریسرچ سنٹر کی جانب سے جاری کی جانیوالی تازہ رپورٹ میں خطے میں ترک بحریہ کی بڑھتی ہوئی طاقت
ماماگان کی حکومت اور غریب کی تشریف ۔۔۔۔مسرت اللہ جان
On April 17, 2021 by adminمسرت اللہ جان
ہمارا شمار شہر کے ان سفید پوشوں میں ہوتا ہے جن کی زندگی الحمد للہ اچھی گزر رہی ہے. یہ بھی اللہ تعالی کا شکر ہے. لیکن کبھی سر کو چھپاتے ہیں تو پائوں نکل آتا ہے پائوں کو چھپاتے ہیں تو سر چادر سے باہر نکل آتا ہے اور اگر دوہرا ہوا کر لیٹتے ہیں تو پھر ڈر اس بات کا ہوتا ہے کہ “ہماری تشریف ” چادر سے باہرہوتی ہے اور اگر تشریف چادر سے باہر ہو جائے تو پھر ہر حکومت آتے جاتے لات مارتی رہتی ہیں-اب تو تشریف پر لاتیں مارنے کی اتنی عادی ہوگئی ہیں کہ اگر حکومت آئے اور تشریف پر لات نہ مارے تو ہمیں خود ہی خارش ہونے لگتی ہے کہ ہمیں مار نہیں پڑی..
ماشاء اللہ تبدیلی کے نام پر یہ حکومت جو لائی گئی ہے بقول ہمارے بہت سارے دوستوں کے یہ ماما گان کی وجہ سے آئی ہیں-ہمیں ماما گان سے یہ امید نہیں کیونکہ ماما تو بہت پیار کا رشتہ ہے اور ماں کے بھائی کو ہمارے ہاں ماما کہتے ہیں جسے اردو میں ماموں کہتے ہیں اب اگر یہ ماما گانو کی وجہ سے آئی ہے تو پھر صبح شام ہماری یعنی عوام کی تشریف پر ” لاتیں “کیوں پڑ رہی ہیں .اس کی سمجھ اس حکومت کے آنے سے اب تک ہمیں سمجھ میں نہیں آرہی .کہ آخر ماما گان اس حکومت کے پیچھے کیوں ہیں.