Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
پروٹون . ٹیکنالوجی . ہونڈا

پروٹون نے پاکستان میں جدید اورسستی کارمتعارف کروادی

On April 4, 2021 by admin

آزادی ڈیسک


ملائیشیا کی کارساز کمپنی پروٹون نے نئی سیڈان گاڑی جلد پاکستان مین متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے

قبل ازیں پروٹون اس سے پہلے 2020 کے آخر میں ایک ایس یو وی ایکس 70 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرچکی ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق پروٹون کی جانب سے ساگا نامی سیڈان  متعارف کرائی جارہی ہے جو ٹویوٹا یاریز، ہونڈا سٹی اور چین گن السوین کو ٹکر دے گی۔


سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں 35ہزار سے 11لاکھ روپے تک اضافہ

پاکستان کی 87 فیصد آبادی تک انٹرنیٹ کی رسائی


رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نئی گاڑی کے کم از کم 4 ورژن متعارف کرائے جائیں گے جن میں سے 3 میں 1299 سی سی جبکہ ایک میں 1332 سی سی انجن موجود ہوگا۔

آٹومیٹک ورژن میں 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن کا فیچر ہوگا جبکہ 1299 سی سی انجن 95 ہارس پاور اور 120 این ایم ٹورکیو پاور فراہم کرے گا۔

اس گاڑی میں 15 انچ ایلوئے رمز، سگنل کے ساتھ سائیڈ مررز ، رئیر اسپائلرز، فوگ لیمپس ، ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ اور ریموٹ کنٹرول ٹرنک جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔

گاڑی کی دیگر خصوصیات میں 7 انچ کی ٹچ اسکرین، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم اور ڈوئل فرنٹ ایئربیگز قابل ذکر ہیں۔

اسی طرح مخصوص ورژن میں ڈی آر ایل ایس، اسٹیبلیٹی کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، فرنٹ پارکنگ سنسرز اور ریورس کیمرا جیسے فیچرز بھی موجود ہوں گے۔

پاکستان میں اس گاڑی کے مختلف ورژنز کی قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے اور اس طرح دیگر سیڈان گاڑیوں کو زبردست ٹکر دے گی۔

درحقیقت 20 لاکھ روپے قیمت کے لحاظ سے یہ پاکستان میں دستیاب سستی ترین سیڈان ہوگی کیونکہ اس قیمت میں سوزوکی کلٹس کا مہنگا ترین ورژن دستیاب ہے جو سیڈان نہیں بلکہ ہیچ بیک گاڑی ہے۔

خیال رہے کہ پروٹون نے پاکستان میں گاڑیوں کو متعارف کرانے کے لیے الحاج گروپ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس گاڑی کو پاکستان میں اسمبل کیا جائے گا یا درآمد کی جائے گی، تاہم ایکس 70 کو پاکستان میں درآمد کیا جارہا ہے اور 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران مقامی طور پر اسمبل ماڈلز دستیاب ہوں گے۔

 

Tags: صنعت کارسازی

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress