Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
Uncategorized

ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس میں افغان خواتین سائیکلسٹ بھی حصہ لیں گی

On June 12, 2021 by admin
بیورورپورٹ
پشاور

تیسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں افغانستان کی مرد و خواتین سائیکلسٹ بھی حصہ لینگی. پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اظہر علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تیسری ٹور ڈی خنجریب انٹرنیشنل سائیکل ریس کی تاریخوں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

اب اس ریس کا انعقاد 12 سے 16 جولائی 2021 کو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی خواتین اور مرد ٹیموں کے تیسرے ٹور ڈی خنجراب ریس میں حصہ لینے کی تصدیق ہوگئی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ 8 جولائی 2021 کو تمام ٹیمیں اسلام آباد پہنچیں گی، ٹیموں کو شاہراہ ریشم کے ذریعے گلگت روانہ کیا جائے گا۔

اظہر علی شاہ کے مطابق قازقستان، ازبکستان، سعودیہ اور یو اے ای کی ٹیموں کو اس حوالے سے خط بھیجے جا چکے ہیں اورگلگت اور دیگر تمام مقامات پر ضروری انتظامات جاری ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

  1. ٹیبل ٹینس مردوخواتین کھلاڑیوں کیلئے مخلوط تربیت پر پابندی
  2. انٹرنیٹ کی خرابی دنیا کی بڑی ویب سائیٹس منظرسے غائب
  3. پشاورمیں طویل تعطل کے بعد کھیل کی سرگرمیوں کا خوشگوارآغاز
  4. ”کھیلوآزادی سے“کشمیر پریمیر لیگ کا نیا ترانہ جاری

پاکستان کا امیج بہتر ہوگا ،اظہرشاہ

اظہر علی شاہ کے مطابق ریس پاکستان کے سب سے بڑی کھیلوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریس سے نہ صرف پاکستان کی سافٹ امیج اور سپورٹس سے محبت کرنے والے  ملک کی حیثیت سے تشخص اجاگر ہوگا

بلکہ ہمارے شمالی علاقوں کی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ اظہر شاہ نے مزید بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے رجسٹرڈ اور اس کے ساتھ اوپن مرد اور خواتیں سائیکلسٹ بھی ریس میں حصہ لے سکتے ہیں

اور ان کی اس دوڑ میں حصہ لینے کا تہہ دل سے خیرمقدم کرے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی ایف خواتین سائیکلسٹ کو مساوی موقع دینے میں یقین رکھتی ہے، اور اس بار ریس سے منسلک تمام ٹیموں کی خواتین ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

Tags: تیسری ٹور ڈی خنجریب انٹرنیشنل سائیکل ریس 12 سے 16 جولائی 2021 کو ہوگی, گرد ونواح

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress