Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
اوگرا

وزریراعظم نے سمری مسترد کردی،پٹرولیم قیمتیں نہیں بڑھیں گی

On February 15, 2021 by admin

نیوز ڈیسک
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں14 روپے 7 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں13 روپے61 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے43 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی’۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے تجویز کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔
اس سے قبل ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جہاں وفاقی وزرا خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر اور مشیران ڈاکٹر عشرت حسین، عبدالرزاق داؤد، گورنر اسٹیٹ بینک، معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر، تابش گوہر، اور سینئر افسران شریک ہوئے’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے لیے مختلف مجوزہ اقدامات پر غور کیا گیا اور وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ملک میں گندم کی پیداوار اور ملکی ضروریات کو پوری کرنے، سرکاری سطح پر گندم کی خرید، ترسیل، اسٹوریج و دیگر انتظامی اخراجات میں واضح کمی لانے کے حوالے سے مفصل پلان تشکیل دینے پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے تفصیلی پلان جلد وزیراعظم کو پیش کر دیا جائے گا’۔

Tags: پٹرولیم قیمتیں, عمران خان, قومی منظرنامہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress