Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
پاکستان مسلم لیگ ن . حمزہ شہباز شریف . مریم نواز شریف . میاں‌نواز شریف

منی لانڈرنگ کیس ،حمزہ شہباز 20 ماہ بعد ضمانت پر رہا

On February 27, 2021 by admin

آزادی ڈیسک
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈ ر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں‌20 ماہ بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہو گئے ضمانت پر رہائی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ جیل کی سلاخیں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے اور آج پوری قوم نے احتساب کے تماشے کا منطقی انجام دیکھ لیا۔

پاکستان کی سیاست کا مشاہد،اللہ کے حضور پیش

نواز شریف کو چور کہنے والے خود چوروں کے سردار نکلے،مریم صفدر
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ کبھی کسی نے ایسا لیڈر دیکھا جو اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر جیل چلا گیا اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کے انتقام کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تقریباً 3 سال مکمل ہونے کے آئے ہیں، یہ ایک جعلی حکومت ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ 3 برس بدترین سیاسی انتقام کے باوجود حکومت نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندے روز ٹی وی شوز میں بیٹھ کر پیپر لہرا کر کہتے ہیں کہ ثبوت مل گئے، دراصل وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو اس کا غصہ عوام پر نکلا اور گزشتہ 6 ہفتوں سے دال، چینی، آٹا و دیگر اشیا کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہی ہورہا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک طرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مفروضوں پر مبنی الزامات لگاتے ہیں اور دوسری طرف دن کی روشی میں اٹا اور چینی چور پکڑے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی قربانی دینی پڑی دیں گے لیکن اب تمہارا (وزیر اعظم عمرا خان ) کا یو م حساب شروع ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں نوشہرہ کے لوگوں نے حکومت کا دہرا معیار مسترد کردیا جو اس بات کی عکاسی ہے کہ نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان چور ہے۔
حمزہ شہباز نے مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں مکمل ہونے والے منصوبہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کہ موجودہ حکومت نے کوئی ایک منصوبہ بنایا ہو۔

Tags: پاکستان تحریک انصاف, عمران خان, قومی منظرنامہ

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress