لندن میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کے دوران پولیس نے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں پولیس نے فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت میں ہونے والے دھرنے نما احتجاج کے دوران 500 سے زائد فلسطین حامی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

یہ احتجاج ٹریفالگر اسکوائر میں کیا گیا، جہاں پولیس اہلکاروں نے کارکنوں کو ہٹایا جبکہ دیگر مظاہرین تالیاں بجاتے اور نعرے لگاتے رہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق 18 سے 87 سال کی عمر کے 523 افراد کو حراست میں لیا گیا، پولیس نے انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت کارروائی کی ۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف یہ کارروائیاں شہری آزادیوں اور پُرامن احتجاج کے حق کے خلاف ہیں۔

لندن میں فلسطین کے حق میں مظاہرے، پولیس نے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا
فوٹو: رائٹرز
دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ قانون کے مطابق عمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ فلسطین ایکشن گروپ کو جولائی میں “دہشت گرد تنظیم” قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی رکنیت یا حمایت پر 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تاہم فروری کے وسط میں ہائی کورٹ نے آزادیٔ اظہار کے خدشات کی بنیاد پر اس پابندی کو کالعدم قرار دیا، جس کے خلاف حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس نے وقتی طور پر گرفتاریاں روک دی تھیں، مگر مارچ کے آخر میں دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں۔

پابندی عائد ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 3,000 گرفتاریاں ہو چکی ہیں، جن میں زیادہ تر افراد کو گروپ کی حمایت میں پلے کارڈز دکھانے پر پکڑا گیا۔ اب سینکڑوں افراد پر مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔

Police arrest over 500 people at pro-Palestinian protests in London

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *