Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
پاکستان ریلوے . پاکستان ریلوے پولیس

سکھر میں ریل کو حادثہ،خاتون جاں بحق ،15زخمی،آمدورفت معطل

On March 7, 2021 by admin

آزادی ڈیسک
سندھ کے علاقے روہڑی کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی نو بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد الٹ جانے سے ایک خاتون جان بحق، 15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ روہڑی کے قریب منڈو دیرو اور سانگی ریلوے سٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ ایس ایس پی ریلوے سکھر نے ایک خاتون مسافر کے جاں بحق اور 15 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔


4 مارچ سے پاک ترک ریل سروس بحال کرنیکی تیاریاں مکمل


آئی جی ریلویز عارف نواز نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد کھائی میں جا گری ہیں۔‘

آئی جی ریلویز کا کہنا تھا کہ ’ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور حادثے کے تمام زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘

ریلوے پولیس

ٹرین حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حادثے کے فوراً بعد اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک بلاک ہو گئے اور کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک لیا گیا۔

ریلوے پولیس

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر روہڑی اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جبکہ حادثے کے بعد ریلوے حکام نے ٹرین کے مسافروں کو روہڑی ریلوے سٹیشن پہنچا دیا گیا۔

ریلوے حکام نے روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کرین کے ذریعے بوگیوں کو پٹری پر لایا جا رہا ہے اور ٹریک کو بحال کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

Tags: ریلوے حادثہ, سکھر حادثہ, قومی منظرنامہ

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress