Skip to content

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Categories

  • Blog
  • Uncategorized
Azadi.com.pk“Reporting the North, Reaching the Nation.”
پنجاب پولیس . ناصر درانی

سابق آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر درانی کورونا سے بازی ہارگئے

On April 19, 2021 by admin

آزادی نیوز

سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصردرانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

خیبرپختونخواہ پولیس کی اصلاحات کے ذریعے ملک گیر شہرت پانے والے ناصردرانی کا شمارملک کے اہم اور نمایاں پولیس افسران میں ہوتا تھا ۔وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے لاہور کے میو ہسپتال میں زیرعلاج تھے

لیکن چار روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ان کے خون میں آکسیجن کی کمی ہو گئی تھی اور جسم کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔جہاں وہ گذشتہ روز چل بسے

یہ بھی پڑھیں 

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا مسئلے کا حل نہیں ،عمران خان

کالعدم تحریک لبیک کے ہاتھوں 12پولیس اہلکار اغواء ،مرکز کے راستے بند

ناصر درانی 17 مارچ 1957 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1982 میں بطور اے ایس پی پولیس فورس جوائن کی۔

ناصر درانی کو خیبر پختونخوا پولیس میں اصلاحات پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی اور ان کے کام کو سراہا گیا۔

وہ ستمبر 2013 میں خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ لگائے گئے جہاں انہوں نے مارچ 2017 تک خدمات انجام دیں۔اس کے علاوہ انہوں نے  خیبر پختونخوا پولیس کے ریسکیو 15 کی بنیاد رکھی ۔

سنہ 2013میں آئی جی خیبر پختونخوا لگائے جانے سے قبل وہ انسداد دہشت گردی فورس پنجاب کے ایڈiشنل آئی جی کے طور خدمات انجام دے رہے تھے۔

ناصر درانی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انہیں پنجاب میں ہی تعینات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے انہیں خیبر پختونخوا کا انسپکٹر جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

ناصر درانی نے صوبے میں آن لائن ایف آئی آر درج کروانے کا نظام متعارف کروایا، ماڈل پولیس سٹیشنز قائم بنانے کے ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے قائم کرنے کے لیے سیل قائم کیے جس کے ذریعے وہ خود عوام کی دسترس میں رہتے۔

انہوں نے متعدد ایسی اصلاحات متعارف کروائیں جس صوبے کی پولیس کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

اس کے علاوہ ناصر درانی نے بطور آئی جی کے پی متعدد پولیس افسران کو غفلت برتنے پر برطرف کیا یا سزائیں دیں۔ تھانوں پر ہنگامی نوعیت اور خفیہ  چھاپے مارنا بھی ان کی وجہ شہرت تھی۔

خیبر پختونخوا میں پولیس ریفارمز متعارف کرنے کے بعد عمران خان خیبر پختونخوا پولیس کو ایک مثالی پولیس قرار دیتے ہیں اور اس کا کریڈٹ اپنی حکومت کے علاوہ ناصر درانی کو بھی دیتے تھے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے ناصر درانی کو پنجاب پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں دیں تاہم وہ کچھ ہی عرصے بعد استعفیٰ دے کر اس عہدے سے الگ ہو گئے۔

 

 

 

Tags: خیبرپختونخواہ پولیس, ریسکیو 1122, قومی منظرنامہ

Archives

  • January 2026
  • June 2021
  • May 2021
  • April 2021
  • March 2021
  • February 2021
  • July 2018

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Jan    

Categories

  • Blog
  • Uncategorized

Copyright Azadi.com.pk 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress