دیگر پوسٹس

تازہ ترین

“سیاست سے الیکشن تک” !!

"سدھیر احمد آفریدی" بس صرف اس بات پر اتفاق رائے...

علی گروپ مشتاق غنی کو کابینہ سے باہر رکھنے میں کامیاب ؟

اسٹاف رپورٹ سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی...

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں : الیکشن کمیشن

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے انتخابی نشان کے باوجود آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،آئین کےآرٹیکل51میں واضح درج ہےکہ جوسیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں نشستیں جیت کرآئیں گی وہ مخصوص نشستوں کی حقدار ہوں گی۔

فاٹا اضلاع میں‌زبردستی انضمام کا تاثراورحکومت کے ادھورے وعدے

جبران شینواری

لنڈی کوتل


تحصیل کمپاؤنڈ میں علاقائی مسائل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور مشران کا مشاورتی جرگہ منعقد ہوا جرگہ کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور ڈیویژن ریاض محسود تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر, ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان,اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد,اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی,اسسٹنٹ کمشنر لنڈی اکبر افتخار, تحصیلدار داؤد آفریدی کے علاوہ علاقے کے مشران, سیاسی قائدین نے شرکت کی

لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں علاقے کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی جرگہ میں ملک عبدالرزاق آفریدی ,ملک دریاخان آفریدی, ملک وارث خان آفریدی,ملک منان ملاگوری جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر سید مقتدر شاہ آفریدی اور دیگر مشران نے کمشنر پشاور اور حکام کو علاقے میں روزگار،تعلیم،صحت سکولز،پولیس،عدالتی نظام اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا


یہ بھی پڑھیں 


اس موقع پر پر مشران نے کہا کہ قبائلی مشران اور عوام کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں فاٹا انضمام میں قبائلی مشران اور عوام کے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی قبائلی علاقوں کے لئے وفاقی حکومت نے انضمام کے بعد سالانہ 100ارب روپے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کچھ نظر نہیں آرہا

خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی سے لیویز فورس اور خاصہ دار فورس کا ایکٹ پاس کیا گیا اور اب قبائلی علاقوں میں جان بوجھ کر پولیس نظام لاگو کیا جارہا ہے جو قبائلی عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نظام ہمیں قبول نہیں لیویز فورس اور خاصہ دار فورس کا نظام بحال کیا جائے

خاصہ دار فورس ،جرگہ سسٹم کی بحالی کا مطالبہ

جس کا باقاعدہ بل صوبائی اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے مشران کا جرگہ سسٹم بحال کیا جائے اور علاقے کے رسم ورواج کا خیال رکھا جائے اور علاقے میں ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل کے حل کے لئے مشران کے ساتھ مشاورت کی جائے انہوں نے کہا مشران نے ہمیشہ مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا تھا اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں مشران کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈیویژن ریاض محسود نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی زندہ مثال کشمیر جنگ تھی 1965جنگ ہو یا موجودہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک اور علاقے کے امن کی خاطر اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کئے جبکہ ملک اور بالخصوص قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج،ایف سی پولیس خاصہ دار فورس لیویز فورس قبائلی مشران اور عوام کی قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہوا

انہوں نے کہا کہ قبائل محب وطن ہیں اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مشکل حالات میں کھڑے رہے ہیں جن کی قربانیوں اور خدمات کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کمشنر پشاور ریاض محسود نے کہا کہ علاقے میں سرکاری سکولز میں سٹاف کی کمی،صدائے امن پروگرام خواتین سنٹر تحصیل سے باہر نکالنے ،ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور دیگر محکمہ جات کی کارگردگی نہ ہونے والے آفیسرز اور سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

انہوں نے کہا ہمارے دفاتر کے دروازے عوام اور مشران کی خدمت کے لئے دن رات کھلے ہیں کمشنر پشاور ریاض محسود نے مشران پر واضح کیا کہ ملک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے اور آئندہ بھی مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام اور مشران کے مسائل کےلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کرینگے اور علاقے کے تمام مسائل علاقے کے رسم ورواج اور مشران کی مشاورت سے حل کرینگے.