آزادی ڈیسک

امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے

سینکڑوں مظاہرین گذشتہ سال پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے جارج فلائیڈ کی یاد میں ایک مظاہرہ کررہے تھے جب پولیس نے انہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی

بروکلین سنٹر کے قریب پولیس کی جانب سے چلائی جانے والی گولی کی زد میں آکر20 سالہ نوجوان ڈانتے رٹ دم توڑ گیا

مقامی نیوز سائیٹ کے مطابق بروکلین سنٹر پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اور سپیشل دستے تعینات کئے گئے تھے ،جنہوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے کا استعمال کیا

مائو باغیوں نے 22 بھارتی سیکورٹی اہلکار ماردئیے

میانمار میں‌فوج کی فائرنگ سے مزید 90 ہلاکتیں‌

یہ واقع اس وقت پیش آیا جب یہ علاقہ گذشتہ سال پولیس کے ہاتھوں ایک غیر مسلح سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد پہلے ہی کئی ہفتوں تک بدترین ہنگاموں اور احتجاج کی زد میں رہا ،اور امریکی پولیس کی بربریت عالمی سطح پر موضوع بحث بنی رہئ

قتل ہونے والے شہری کی والدہ کیٹی رٹ نے بتایا کہ اس کے بیٹے نے اسے فون پر بتایا کہ اسے پولیس نے روک لیا ہے ،اس دوران اسے ایک پولیس اہلکار کی آواز سنائی دی جو اسے فون نیچے رکھنے کا حکم دے رہا تھا ،پھر ان میں سے ایک پولیس اہلکار نے میرے بیٹے کا فون بند کردیا

اس کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کے بیٹے کی دوست نے اسے بتایا کہ میرے بیٹے کو گولی مار دی گئی ہے،جبکہ بروکلین سنٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک شخص کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا گیا

لیکن تفتیش پر معلوم ہوا کہ اس کے خلاف پہلے بھی ایک رپورٹ درج ہے تو اسے حراست میں لینے کی کوشش کی گئی ،لیکن اس نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے گولی چلا دی

جس کے بعد یہ گاڑی کئی میٹر دور جا کر رکی ،اور اس واقعہ کی تمام ویڈیو فوٹیج بھی موجود ہے

گاڑ میں سوار شخص گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا ،جبکہ گاڑی میں موجود خاتون محفوظ رہے جسے معمولی خراشیں آئیں اور اسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا

جائے وقوعہ کے قریب موجود ایک خاتون کے بقول اس نے پولیس اہلکاروں کو خون میں لت پت ایک شخص کو گاڑی سے کھینچ کر نکالتے ہوئے دیکھا

واضح رہے کہ سو کے قریب لوگ گذشتہ سال پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے سیاہ فام امریکی شہری کی یاد میں پرامن مظاہرہ کررہے تھے ۔تاہم اسی روز ایک اور نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں

بروکلین سنٹر کے مئیر مائیک ایلویٹ نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج کرسکتے ہیں

ہمیں نوجوان کی موت کا افسوس ہے اور ہم نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں

By admin